سین فرانسسکو: ٹیک دگج گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان اسمارٹ فونز کے لئے نئے فیچرز لانچ کرنے جا رہا ہے جنہیں برسوں سے آپریٹنگ سسٹم (OS) اپ ڈیٹ نہیں ملا ہے۔ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق کمپنی 'ایکسٹینشن سافٹ ویئر ڈیولپر کٹ کے نام سے ایک ٹول جاری کر رہی ہے جو ڈویلپرز کو اینڈرائیڈ 11 اور 12 ورژنز پر چلنے والے ایپلی کیشن میں اینڈرائیڈ 13 کے نئے فوٹو پیکر جیسی خصوصیات کو استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔ Google bringing new features to older versions of Android
ٹیک دگج نے کہا کہ یہ فیچر 'موجودہ اینڈرائیڈ ورزن کی سپورٹ کو وسعت دے رہا ہے۔گوگل کے ترجمان سکاٹ ویسٹ اوور نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ پر پرائیویسی سینڈ باکس ٹیسٹنگ کی توسیع کا مرحلہ بھی طے کررہا ہے۔" اس کے علاوہ، کمپنی اپنے موجودہ اشتہار ٹریکنگ سسٹم کو پرائیویسی سینڈ باکس سے تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور اینڈرائیڈ 13 پر سسٹم کے لیے بیٹا جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ Google bringing new features to older versions of Android