اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

فیسبک جلد ہی ورچول کوائین متعارف کرے گا - بٹ کوائن

فیس بک نے پہلی بار دنیا بھر میں مقبول بٹ کوائن کے مقابلے میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی لبرا اور ڈیجیٹل والٹ کو متعارف کرانے جا رہی ہے۔

فیسبک جلد ہی ورچول کوئین متعارف کرے گا

By

Published : Jun 20, 2019, 8:55 PM IST

Updated : Feb 16, 2021, 7:51 PM IST

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیسبک چاہتی ہے کہ وہ اپنے 2 ارب 38 کروڑ صارفین کو کرپٹو یا ڈیجیٹل کرنسی کی بھی سہولیات فراہم کرے۔

فیسبک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس ڈیجیٹل کرنسی کو ایک گورننگ بورڈ کنٹرول کرے گا جبکہ اس کو مضبوط بنانے کے لیے مستحکم مالیاتی اثاثے مختص کیے جائیں گے اور یہ صارفین کے لیے سنہ 2020 میں دستیاب ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ کرنسی ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب کمپنی میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ایک ساتھ ایک میسجنگ پلیٹ فارم پر لانا چاہتی ہے جبکہ لبرا کے لیے جو ڈیجیٹل والٹ استعمال ہوگا وہ میسنجر اور واٹس ایپ میں ہوگا، تاہم انسٹاگرام میں اسے فی الحال نہیں متعارف کرایا جائے گا۔

فیس بک اور اس کے شراکت داروں کے مطابق لوگوں میں ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کافی خدشات پائے جاتے ہیں اور ہم انہیں دور کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق فیس بک کی دنیا بھر میں رسائی اس کرنسی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں لوگ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ یا میسنجر استعمال کرتے ہیں۔

Last Updated : Feb 16, 2021, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details