واشنگٹن: امریکی ارب پتی اور ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے ہفتہ کو کہا کہ امریکہ کی اہم خبر رساں تنظیموں کے صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ مسک نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک سروے کیا گیا تھا، جس میں زیادہ تر جواب دہندگان صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے حق میں تھے۔ Restores Twitter accounts of Journalists
واضح رہے کہ ٹویٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی کوریج کرنے والے امریکہ کے کئی نامور صحافیوں کے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا تھا جس پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹوئٹر نے یہ قدم مسک کے پرائیویٹ طیارے کے مقام کے بارے میں معلومات عام کرنے کے بعد اٹھایا۔