اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Elon Musk Introduces New Twitter CEO: مسک نے ٹویٹر کے نئے سی ای او کا اعلان کیا - Elon Musk has made several changes to Twitter

ایلون مسک نے ٹویٹر کے نئے سی ای او کا اعلان کیا ہے۔ تاہم یہ انسان نہیں بلکہ ان کا پالتو کتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر کے سی ای او کی کرسی پر اپنے کتے کو بیٹھا کر کچھ تصاویریں بھی شیئر کی ہیں۔ Elon Musk introduces new Twitter CEO

مسک نے ٹویٹر کے نئے سی ای او کا اعلان کیا
مسک نے ٹویٹر کے نئے سی ای او کا اعلان کیا

By

Published : Feb 15, 2023, 11:40 AM IST

ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے مسلسل اس میں تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ وہ ٹوئٹر کے نئے سی ای او کی تلاش کر رہے ہیں۔ یعنی وہ سی ای او کا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ اب انہوں نے ٹویٹر کے نئے سی ای او کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ جان کر حیرانی ہوگی کے ٹوئٹر کا نیا سی ای او کون ہے۔ ٹویٹر کا نیا سی ای او کوئی انسان نہیں بلکہ کتا ہے۔ مسک نے ٹویٹ کر کے اس بارے میں بتایا ہے۔ یہ مسک کا پالتو کتا Floki (Shiba Inu) ہے۔ مسک نے ٹویٹ کرکے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ دوسرے لوگوں سے بہتر ہے۔

مسک نے ٹویٹر کے نئے سی ای او کا اعلان کیا

آپ کو بتاتے چلیں کہ مسک نے 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر ڈیل مکمل کرنے کے بعد پیراگ اگروال کو کمپنی سے باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹویٹر کے سابق سی ای او بلکہ ٹوئٹر کے قانونی سربراہ وجے گڈے اور سی ایف او نیل سیگل کو بھی کمپنی نے باہر کا راستہ دکھایا تھا۔ دوسری تصویر لیکر مسک نے لکھا ہے کہ یہ نمبر کے ساتھ بہت اچھا ہے۔ جب کہ تیسری تصویر میں مسک نے اپنے کتے کی اسٹائل والی تصویر لگا کر اس کی تعریف کی ہے۔ اس ٹویٹ کو اب تک 1 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔ اس پر لوگ مختلف ردعمل بھی دے رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ٹویٹ کو مذاق کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

مسک نے اپنے کتے کی کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ تصویر میں ان کا کتا سی ای او کی کرسی پر بیٹھا نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے سیاہ رنگ کا سویٹر پہن رکھا ہے۔ اس پر سی ای او لکھا ہوا ہے اور اس کے سامنے ٹیبل پر ٹویٹر کے سی ای او سے متعلق دستاویزات بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ کتے کے سامنے میز پر ایک چھوٹا لیپ ٹاپ بھی ہے، جس پر ٹوئٹر کا لوگو بنا ہوا ہے۔ ایلون مسک نے فلوکی کی ایک اور تصویر بھی شیئر کی ہے۔ دوسری تصویر میں اس نے ٹائی بھی پہن رکھی ہے اور اس کی میز پر بہت سے کاغذات پڑے ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details