اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Trump Will Return To Twitter: مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹر پر آنے کی اجازت دی

ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اتوار کو اعلان کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر دوبارہ سے آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

By

Published : Nov 21, 2022, 10:40 AM IST

مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹر پر آنے کی اجازت دی
مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹر پر آنے کی اجازت دی

سان فرانسسکو: ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اتوار کو اعلان کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر دوبارہ سے آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مسک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ٹرمپ کو پلیٹ فارم پر بحال کیا جائے گا۔ مسک نے کہا، ووکس پاپولی، ووکس دیئی، جس کا مطلب ہے لوگوں کی آواز خدا کی آواز ہے۔ Elon Musk allows Donald Trump back on Twitter

مسک کے فیصلے پر کئی صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ میں اس فیصلے کے خلاف ہوں، لیکن کونسل کے اجلاس سے قبل کسی بڑے اکاؤنٹ کی بحالی نہیں ہوئی ہے؟ مسک نے جواب دیا کہ ٹویٹر وسیع پیمانے پر متنوع نقطہ نظر کے ساتھ ایک مواد ماڈریشن کونسل بنائے گا۔ اس سے قبل میں کوئی بڑا مادی فیصلے یا اکاؤنٹ کی بحالی نہیں ہوگی۔ Elon Musk allows Donald Trump back on Twitter

مزید پڑھیں:

مسک نے ہفتے کے روز ایک ووٹنگ کا آغاز کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مائکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹرمپ کو بحال کیا جائے یا نہیں، اس دوران تقریبا 117 ملین سے زیادہ لوگوں نے ٹرمپ کو پلیٹ فارم پر دوبارہ بحال کرنے حمایت کی۔ ٹویٹر کے نئے سی ای او نے کہا کہ ہر گھنٹے میں دس لاکھ سے زائد لوگ ووٹنگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ Elon Musk allows Donald Trump back on Twitter

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details