اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Chandrayan 3 Inserted into Lunar Orbit چندریان 3 چاند کے مدار میں داخل - خلائی جہاز کا لونر آربٹ انجیکشن

اسرو نے کہا کہ خلائی جہاز کا لونر آربٹ انجیکشن (ایل او آئی) آئی ایس ٹی، آر ایس ، بنگلورو میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

چندریان 3 چاند کے مدار میں داخل
چندریان 3 چاند کے مدار میں داخل

By

Published : Aug 5, 2023, 9:58 PM IST

چنئی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کا تیسرا چاند مشن چندریان -3 ہفتہ کی شام 7 بجے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہو گیا، جس نے کامیابی کا ایک اور ریکارڈ قائم کیا۔ یہ ہندوستان کے چاند کی تلاش کے مشن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

اسرو نے کہا کہ خلائی جہاز کا لونر آربٹ انجیکشن (ایل او آئی) آئی ایس ٹی، آر ایس ، بنگلورو میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

اسرو نے ٹویٹ کیا’’ ایم او ایکس اے آئی ایس ٹی آر ایس اے ٹی یہ چندریان -3 ہے، میں قمری کشش ثقل کو محسوس کر رہا ہوں۔‘‘

آن بورڈ موٹروں کی فائرنگ شام 7.15 کے قریب شروع ہوئی اور خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہو گیا۔

ٹویٹ میں کہا گیا ’’چندریان 3 کو کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل کردیا گیا ہے۔ مشن آپریشن کمپلیکس (ایم او ایکس)، آئی ایس ٹی آر اے سی بنگلورو سے پیری لیون میں ریٹرو۔ برننگ کا حکم دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چندریان3 کے چاند کے لیے زمین کے مدار سے نکلتے ہی اسرو نے خوشی کا اظہار کیا

اسرو نے کہا ’’اگلا آپریشن - 6 اگست 2023 کو تقریباً 23:00 بجے کے لئے مقرر ہے۔اس کے بعد اگلا بڑا دن 17 اگست ہوگا۔ جب چندریان 3 پروپلشن اور لینڈر ماڈیول الگ ہو جائیں گے۔ اس کے بعد صرف لینڈنگ باقی رہے گی۔چندریان کے مدار کو 6 اگست کی رات تقریباً 11 بجے 10 سے 12 ہزار کلومیٹر کے مدار میں ڈالا جائے گا۔ اس کا مدار 9 اگست کو دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر 4 سے 5 ہزار کلومیٹر کے مدار میں تبدیل ہو جائے گا۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details