اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Airtel 5G Plus ایئرٹیل کی 5جی خدمات شمال مشرقی ریاستوں میں شروع

ایئرٹیل کی 5G پلس خدمات شمال مشرقی خطے کی تمام ریاستوں شروع ہو چکی ہیں۔ جبکہ گوہاٹی، شیلانگ، امپھال، اگرتلہ اور ایٹا نگر میں پہلے لائیو ہے۔

ایئرٹیل کی 5جی خدمات شمال مشرقی ریاستوں میں شروع
ایئرٹیل کی 5جی خدمات شمال مشرقی ریاستوں میں شروع

By

Published : Feb 15, 2023, 5:13 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ایئرٹیل نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی 5G پلس خدمات اب شمال مشرقی خطے کی تمام ریاستوں میں شروع ہو چکی ہے اور موجودہ ڈیٹا پلانز تب تک کام کریں گے جب تک رول آؤٹ مکمل نہیں ہوجاتا۔ Airtel 5G Plus خدمات کوہیما، دیما پور، ائیزول، گنگٹوک، سلچر، ڈبروگڑھ اور تینسوکیا میں دستیاب ہوچکا ہے۔ Airtel 5G Plus پہلے سے ہی گوہاٹی، شیلانگ، امپھال، اگرتلہ اور ایٹا نگر میں لائیو ہے۔ رجنیش ورما، سی ای او، آسام اور نارتھ ایسٹ، بھارتی ایئرٹیل نے کہا۔ "ان شہروں میں ایرٹیل کے صارفین اب الٹرا فاسٹ نیٹ ورک کا تجربہ کر سکتے ہیں اور اس 5جی کی رفتار سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو موجودہ 4G کی رفتار سے 20-30 گنا تیز ہے،"

Airtel 5G Plus خدمات مرحلہ وار انداز میں صارفین کے لیے دستیاب کرائے جارہے ہیں۔ کمپنی اپنے نیٹ ورک کو تیار کرنا اور ریلیز کرنا جاری رکھے ہوا ہے۔ 5G پلس سے چلنے والے آلات کے حامل صارفین بغیر کسی اضافی قیمت کے تیز رفتار Airtel 5G Plus نیٹ ورک سے لطف اندوز ہو سکیں گے جب تک کہ ریلیز وسیع نہیں ہو جاتا۔ ایرٹیل نے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں تمام شہروں میں اپنی خدمات دستیاب کرکے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے گا۔

مزید پڑھیں:

5G پلس کے لیے کسی بھی صارفین کو سم بدلنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ موجودہ Airtel 4G SIM کو 5G میں فعال کردیا گیا ہے ۔ ورما نے کہا، "شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ رابطہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور کمیونٹیز کو جوڑنے کے ہمارے عزم کے مطابق ہے، جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details