اردو

urdu

ETV Bharat / opinion

ISI on Pakistan Political Crisis سیاسی انتشار کی وجہ سے پاکستان کو اندرونی خطرہ لاحق، پاکستان خفیہ ایجنسی

پاکستان کی میڈیا دی نیشن نے رپورٹ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں تاہم اس سیاسی انتاشار کی وجہ سے اندرونی خطرہ ضرور ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا جب آپ نفرت اور تقسیم کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں تو اس سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے اور یہی پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی وجہ بھی بنی۔ ISI on Pakistan Political Crisis

ISI on Pakistan Political crisis
جنرل انجم اور جنرل بابر افتخار

By

Published : Oct 30, 2022, 10:50 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پاک فوج تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ساتھ انٹرویو میں پہلی بار کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔ پاکستان کی میڈیا دی نیشن نے رپورٹ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنرل انجم نے کہا کہ پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں تاہم اس سیاسی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اندرونی خطرہ ہے۔ جب آپ نفرت اور تقسیم کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں تو اس سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے اور یہی پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی وجہ بھی بنتا ہے۔

دی نیشن نے رپورٹ کیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو مارچ کرنے کا حق ہے لیکن پرامن طریقے سے اور اگر ملک کو کوئی خطرہ ہوا تو ہم مداخلت کریں گے۔ خان کے ساتھ اپنے ورکنگ ریلیشن شپ کے بارے میں، ان کا کہنا تھا کہ آرمی اور آئی ایس آئی دونوں نے ان کی طرف سے پوچھے گئے غیر قانونی اور غیر آئینی کام کرنے سے انکار کیا، یہی وجہ ہے کہ اس نے (عمران) ان ریاستی اداروں کو 'میر جعفر' اور 'میر صادق' اور 'غیر جانبدار' کہا۔

آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں غیرمتوقع مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کہا کہ ہم سے غلطی ہو سکتی ہے تاہم ہم غدار یا سازشی نہیں ہو سکتے۔ اگر سپہ سالار غدار ہے تو آپ اس سے چھپ کر کیوں ملے؟ اس سے ملنا تمہارا حق ہے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ تم رات کو ملو اور دن کو غدار کہو۔ جب بہت سے صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ انہیں کس چیز نے میڈیا کے سامنے آنے پر مجبور کیا تو لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ میں نے ادارے کے فیصلے کے بعد میڈیا کے سامنے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور جب ادارے کو نشانہ بنا کر بدنام کیا جا رہا ہو اور ہمارے سپاہی جو مادر وطن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، ان پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہوں تو یہ چیزیں قابل قبول نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Imran Khan Slams ISI Chief پریس کانفرنس سیاسی دباؤ کی وجہ سے کرنی پڑی، عمران خان

ISI Chief Slams Imran Khan اگر کمانڈرانچیف غدار ہیں تو آپ کیوں ان سے چھپ کر ملتے رہے، آئی ایس آئی چیف

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ مارچ میں گزشتہ حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو لامحدود توسیع کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری آئینی تقاضوں کے مطابق اور مقررہ مدت میں ہوگی۔ دریں اثنا، لیفٹیننٹ جنرل بابر نے ارشد شریف کی پشاور ایئرپورٹ سے روانگی کے تمام شواہد بشمول ان کے ٹکٹس اور دیگر دستاویزات پیش کیں، اور واضح کیا کہ وہ عمران خان کے دباؤ پر چلے گئے۔ انہوں نے کہا، "کے پی (خیبر پختون خان) حکومت کی جانب سے ارشد شریف کے خلاف تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بارے میں وفاقی حکومت یا ایجنسیوں کو کبھی علم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات تھیں کہ وہ (ارشد شریف) ملک چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن انہیں یاد دلایا جاتا رہا کہ انہیں اپنی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے ارشد شریف کے قتل کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقتول صحافی پاکستان میں صحافت کا آئیکن تھا۔ انہوں نے دفاعی شعبے کی رپورٹنگ میں مرحوم ارشد شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے افراد نے فوج میں خدمات انجام دیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہید اہلکاروں کا درد ہمیشہ محسوس کرتے ہیں۔

سائفر کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے 11 مارچ کو اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان سے اس معاملے پر بات کی تھی اور آرمی چیف نے اسے بڑی بات نہیں قرار دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تاہم یہ ہمارے لیے حیران کن تھا جب 27 مارچ کو عمران خان کی جانب قوم کے سامنے ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرایا گیا اور ایک ایسا بیانیہ تیار کرنے کی کوشش کی گئی جو حقائق سے بہت دور تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details