اردو

urdu

ETV Bharat / opinion

From Karnataka to Iran اسلامی ملک ایران اور سیکولر بھارت کی مسلم خواتین کا موازنہ متضاد تاثر کی بہترین مثال - کرناٹک سے ایران تک حجاب تنازع

ای ٹی وی بھارت کے نیوز ایڈیٹر بلال بٹ لکھتے ہیں کہ یہ ناقابل یقین حد تک ستم ظریفی ہے کہ ایران جیسے اسلامی ملک کی خواتین کا سیکولر بھارت کی مسلم خواتین سے موازنہ کیا جارہا ہے، یہ متضاد تاثر کی ایک بہترین مثال ہے۔ From Karnataka to Iran

From Karnataka to Iran: For or against Hijab, the approach has to be lenient not coercive
اسلامی ملک کی خواتین کا سیکولر بھارت کے مسلم خواتین سے موازنہ متضاد تاثر کی ایک بہترین مثال ہے

By

Published : Sep 30, 2022, 6:53 AM IST

حیدرآباد: ایران کے دارالحکومت تہران میں 22 سالہ مہسا امینی کو 'گشت ارشاد' نامی اخلاقی پولیس نے حجاب کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرتی ہے لیکن اس کے دو دن بعد مہسا کی پولیس حراست میں موت واقع ہوجاتی ہے۔ پولیس کے بقول مہسا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے جب کہ متاثرہ کے اہل خانہ نے مہسا پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ From Karnataka to Iran

مہسا امینی کی موت کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے اور اس معاملے نے پوری دنیا کی توجہ اپنی اپنی طرف کھینچ لی، خاص طور پر جب ملک میں خواتین نے احتجاجا اپنے نقاب اور حجاب کو نذر آتش کیا اور اپنے بال کاٹنا شروع کر دیے۔

2005 میں قائم ہونے والی ملک کی اخلاقی پولیس حجاب کے قوانین کو نافذ کرنے کی ذمہ دار ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے 1979 میں ریفرنڈم کے ذریعے ایران کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک میں خواتین کے لیے سر ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا۔ تب سے ملک میں اسلامی قوانین نافذ ہیں اور خواتین گھروں سے باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ رہی ہیں۔

اس وقت سے لے کر آج تک ملک میں اسلامی قوانین نافذ ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ خواتین گھروں سے باہر نکلتے وقت سر کو مکمل طور سے ڈھانپیں۔ یوں تو ایران کی خواتین کے لیے ان پر عائد اسلامی قوانین کو اپنانا پڑا، لیکن کہیں نہ کہیں اس قانون کو اپنانے میں ان میں انحراف کا عنصر ہمیشہ نظر آتا ہے۔ ایرانی صحافی مسیح علی نژاد، جو اب امریکہ میں مقیم ہیں، کو 1994 میں تہران میں حکومت مخالف پمفلٹ چھاپنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ حجاب کے قوانین اور ایرانی خواتین سے متعلق دیگر حقوق کے مسائل کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایران میں صرف حجاب کے قوانین ہی نہیں ہیں بلکہ ایرانی خواتین کو سولو گانے گانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔خواتین کے عوامی طور پر گانے پر پابندی کے قوانین کی وجہ سے ملک کی بہترین خاتون گلوکارہ بیرونی دنیا سے ناآشنا رہی ہیں۔گیلان صوبے کا دار الحکومت رشت جو کہ بحیرہ کیسپین کے ساحل پر واقع ہے، کسی بھی طرح سے کسی یورپی قوم سے کم عصری نہیں ہے۔لیکن یہاں سخت قوانین کی وجہ سے خواتین گھروں کی چاردیواری تک محدود ہیں۔جب وہ اپنے گھروں سے باہر نکلتی ہیں، تو انھوں کافی زیادہ محتاط رہنا پڑتا ہے۔

یہ خواتین اپنا طرز زندگی کسی کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں، جیسے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہیں اور کیسا لباس پہنتی ہیں۔ لیکن اسی فریب نے خواتین میں غم و غصہ کو جنم دیا اور یہ اب عوامی سطح پر اظہار رائے تک جا پہنچا ہے۔

مہسا کی موت سے شروع ہونے والے ایرانی مظاہروں کا تازہ ترین دور حکومت اور انسانی حقوق سے متعلق اس کی پالیسیوں کے خلاف ایرانی خواتین کے غصے کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ مظاہرین کا غم و غصہ دنیا کی توجہ کو مرکز اس وقت بنا جب لڑکیوں کو ننگے سر اور ملک کے سخت مذہبی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے اسکارف لہرانے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔

ایرانی خواتین نے جس طرح حکومت کے خلاف بے خوف ہو کر نکلنے کا حوصلہ دکھایا اس نے پوری دنیا کو چونکا دیا ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ 2017 میں ایرانی خاتون ودا موحد کے واقعے سے متاثر ہو کر خواتین آج بھی بغیر حجاب کے اسی طرح احتجاج کر رہی ہیں۔ ودا موحد، جسے 'گرلز آف انقلاب اسٹریٹ' کے نام سے جان جاتا ہے، نے اپنے حجاب کو جھنڈے کے طور پر ہجوم کے سامنے لہرایا۔ اسی نے احتجاج کرنے والی خواتین کے لیے اپنے اسکارف لہرانے کے لیے تحریک کا کام کیا۔ اسے ایسا کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ تاہم اسے 2018 میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ودا کے احتجاج کو مغربی میڈیا نے بڑے پیمانے پر کور کیا۔

امینی کے واقعے کے حوالے سے ملک میں ہونے والے احتجاج کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ایرانئ حکومت اس بار دفاعی انداز میں چلی گئی ہے اور اب اس مسئلے کا حل تلاش کرنے میں مصروف ہے۔کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ حالات مزید خراب ہوں۔اگرچہ ایران کے صدر نے مہسا کی موت کی تحقیقات کا حکم دیا تھا لیکن احتجاج کرنے والی خواتین پیچھے مہٹنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔خواتین کا مطالبہ ہے کہ مہسا کی موت کے ذمہ دار ’اخلاقی پولیس‘ کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ایسا بھی محسوس ہورہا ہے کہ بنیاد پرستوں اور لبرلز کے درمیان فاصلہ دن بہ دن کم ہوتا جا رہا ہے لیکن خواتین کے لیے زمینی حقیقت بدستور برقرار ہے جس کی ایک بہترین مثال مہسا امینی کا واقعہ ہے۔ ایران کے دو اہم شہروں، قم اور مشہد، جہاں مذہبی رہنما حکمرانی کرتے ہیں، اس بار لچکدار رویہ دکھایا ہے۔درحقیقت، ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے خواتین پر جبری قوانین کے خلاف معاشرے کے بڑھتے ہوئے غصے کی حد کو محسوس کرنے کے بعد ایک آزادانہ موقف اختیار کرنے کی کوشش کی۔

قم اور مشہد میں بڑے بڑے مدارس ہیں جو ہر سال سینکڑوں اسلامی سکالرز بشمول خواتین اسکالرز تیار کرتے ہیں۔ دونوں شہروں میں خواتین سر سے پاؤں تک نقاب میں ملبوس ہوتی ہیں اور ان کے جسم کا کوئی حصہ نظر نہیں آتا۔ وہ مدارس حوزہ قم اور حوزہ مشہد کے نام سے مشہور ہیں۔اس بار خواتین کے احتجاج اور خامنہ ای کے مطالبے کی وجہ سے یہ دونوں شہر بھی ان خواتین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے نظر آرہے ہیں۔

یہ ناقابل یقین حد تک ستم ظریفی ہے جب ایران جیسے اسلامی ملک کی مسلم خواتین کا سیکولر بھارت کی مسلم خواتین سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ یہ متضاد تصور کی ایک بہترین مثال ہے۔ ان سب میں جو چیز اہم ہے وہ یہ کہ ایک اسلامی ملک میں خواتین کی آبادی کا ایک خاص حصہ حجاب نہ پہننے اور گانے گانے کے لیے آزادی کی خواہش مند ہیں، جب کہ سیکولر بھارت میں مسلمان خواتین جنوبی ریاست کرناٹک میں اپنے حجاب کی وکالت کر رہی ہیں۔کیونکہ کرناٹک کی طالبات کو حجاب پہننے سے منع کر دیا گیا ہے جس کے بعد احتجاج کرنے والی طالبات نے کلاس چھوڑ دی اور امتحان نہیں دے سکیں۔ لڑکیاں مذہبی آزادی کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ تک بھی گئیں۔

جبکہ کرناٹک کے تناظر میں ہندوستانی خواتین آئین سے مدد لینا چاہتی ہیں، جو مذہب کی آزادی کے حق کی ضمانت دیتا ہے، احتجاج کرنے والی ایرانی خواتین قانون کی حکمرانی پر تنازعہ کرتی ہیں، جو انہیں آزادانہ طور پر بات کرنے سے روکتی ہے۔جہاں ایران نے خواتین کو حجاب پھاڑتے دیکھا، بھارت میں ہم نے کالج جانے والی نوجوان لڑکیوں کو حجاب رکھنے کے لیے احتجاج کرتے دیکھا۔

اگرچہ کرناٹک حکومت کا موقف سخت لگ سکتا ہے، لیکن ایرانی خواتین کے لیے ایران کے قانون واضح طور پر جابرانہ ہیں۔ ایران کا ہندوستان سے کوئی موازنہ نہیں ہے، پھر بھی مہسا امینی کے ساتھ جو ہوا وہ قابل مذمت ہے لیکن کرناٹک میں باحجاب مسکان کے ساتھ جو کچھ اس کا کیا ؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details