ممبئی میں امسال شمالی ہند سے ایک بار پھر سینکڑوں حفاظ کرام نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کے لیے تشریف فرما ہیں، دو سال کے وقفہ سے مساجد میں ہورہی نماز تراویح کے لیے مسجدیں نمازیوں سے کھچاکھچ بھری ہیں۔ متعدد مساجد، مسلم بستیوں ،کالونیوں اور میدانوں میں خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔ ممبئی کے جنوب وسطی علاقے شیخ مصری، انٹاپ ہل ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، جہاں حضرت شیخ مصری ، حضرت محی الدین بھٹکلی شاہ، حضرت برکت علی شاہ کے مزارات اور مسجدیں واقع ہیں۔ ان میں حضرت بھٹکلی شاہؒ مسجد کے امام وخطیب مولانا شاہد خان گزشتہ 45 سال سے امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ Crowds of worshipers for Taraweeh prayers in Mumbai
مولانا شاہد سنہ 1978 کے آس پاس بہار کے کشن گنج سے ممبئی تشریف لائے اور شیخ مصری درگاہ مسجد میں امامت کرنے لگے اور چند ماہ کے بعد انہیں حضرت بھٹکلی شاہ مسجد میں عارضی طور پر امانت سونپی گئی اور 1980 سے مسلسل امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مولانا شاہد مسجد اور مزار کے احاطے میں واقع مدرسہ کی ناظم بھی ہیں۔ پورے علاقے میں مشہور اور شہرت رکھنے والے مولانا شاہد نے ایک گفتگو کے دوران مسلمانوں کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم نوجوان نسل کی دین سے دوری تشویشناک امر ہے۔ مسلمان میلے ٹھیلوں میں پڑگئے ہیں، عتس کے دوران طرح طرح کی خرافات سے وہ ناخوش ہیں۔