اردو

urdu

ETV Bharat / opinion

جدید دور کے معاشرے کی بے حسی

نوئیڈا میں سڑک حادثے میں ایک لڑکی کی موت ہوگئی جبکہ اس کے والد شدید طور پر زخمی ہوگئے لیکن اس دوران کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی۔ اس واقعہ نے زمانے کی بے حِسی کو اُجاگر کر دیا۔

crowd remained spectators
crowd remained spectators

By

Published : Mar 22, 2021, 9:37 PM IST

جیسے جیسے زمانہ ماڈرن ہوتا جا رہا ہے، معاشرہ بے حِس ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب نوئیڈا میں اسکوٹی سوار لڑکی سڑک حادثے کا شکار ہوئی لیکن کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی حتیٰ کہ وہ جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک شخص اور اس کی نوجوان لڑکی سڑک حادثے کا شکار ہوئی لیکن کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی یہاں تک کہ لڑکی کی موت ہوگئی۔

سڑک حادثے کا شکار ہونے کے بعد لڑکی کی لاش سڑک پر پڑی رہی جبکہ اسے والد زخمی حالت میں کراہتے رہے لیکن وہاں موجود عوام تماشائی بنی رہی۔ نہ کسی نے ان کی مدد کی اور نہ ہی کسی نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

کافی وقت کے بعد اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر بسرکھ تھانہ کی پولیس نے زخمی کو ہسپتال میں داخل کرایا۔

تفصیلات کے مطابق رمیش نامی شخص اپنی 20 سالہ بیٹی مونی کے ساتھ اسکوٹی کے ذریعہ گریٹر نوئیڈا کے بسرکھ تھانہ کے گور سٹی جا رہے تھے کہ کیپسول کٹ پر نامعلوم سواری نے ان کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں مونی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کی رمیش شدید زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں متاثرین ہاتھرس کے رہنے والے تھے۔ ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details