اس کا کیمپ کا انعقاد مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اور ویلفیئر سوسائٹی میں ہوا تھا۔
بچوں کا میڈیکل کیمپ
ریاست راجستھان کے جودھپور ضلع انتظامیہ اور صحت محکمہ کے اشتراک سے روبیلا اور خسرہ ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
بچوں کا میڈیکل کیمپ
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بلونت منڈا نے کہا کہ ویکسی نیشن کیمپ کی وجہ سے ممکنہ طور پر اوری جیسی سنگین بیماریوں سے بچا جا سکےگا جبکہ حاملہ خواتین کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں یہ مہم چلائی جارہی ہے، مارواڑ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے تحت جودھپور کے مولانا آزاد تعلیمی ادارے میں روبیلا اور خسرہ ویکسی نیشن کیمپ لگایا گیا، جہاں نو ماہ سے پندرہ برس کے بچوں کو ویکسین لگائے گئے۔