اردو

urdu

ETV Bharat / lifestyle

فیس بک نے جنوبی کوریائی کمپنی پر کیامقدمہ - data copy right issue

فیس بک نے اپنے صارفین کے ڈاٹا کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں جنوبی کوریا کی ایک کمپنی پر مقدمہ کیاہے۔

فیس بک

By

Published : May 12, 2019, 1:49 AM IST

کمپنی پر کاروباری سرگرمیوں کے تعلق سے صارفین کا ڈاٹا فروخت کرنے کا الزام ہے۔
فیس بک نے 'کیمبرج اینالیٹیکا ڈاٹا'گھپلہ کے بعد اب جنوبی کوریا کی ڈاٹا اینا لیٹکس کمپنی 'رینک ویو'کے خلاف کیلی فورنیا کی عدالت میں مقدمہ دائرکیاہے ۔
فیس بک کی پلیٹ فارم انفورسمنٹ کی ڈائریکٹر جیسیکا رومیرو نے جمعہ کی دیررات ایک بیان جاری کرکے کہا' فیس بک اپنے اشتہارات اور مارکیٹنگ خدمات کے سلسلہ میں رینک ویو کے ڈاٹا کی صورتحال کی جانچ کررہی تھی۔ اس دوران رینک ویو ہماری پالیسیوں کے ساتھ انکی تعمیل کی جانچ کے ساتھ تعاون کرنے میں ناکام رہی '۔
بی بی سی کے مطابق فیس بک نے عدالت سے رینک ویو کی مالی سرگرمیوں کی جانچ کرانے کے لیے حکم دینے کی درخواست کی ہے تاکہ یہ واضح ہوسکے کہ اسکے صارفین کے ڈاٹا کا کس طرح سے ناجائز استعمال کیاگیاہے ۔
فیس بک نے عدالت میں پیش اپنی دستاویز ات میں الزام لگایاہے کہ رینک ویو نے اسکے صارفین کے 'لائکس 'اور کمنٹس تک رسائی اور انکے تجزیہ کے لیے کم سے کم 30نئے ایپس استعمال کیے ہیں۔
فیس بک کے ذرائع نے بتایاکہ فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ کتنے صارفین کے ڈاٹا کا ناجائز استعمال ہوہے اور کتنے صارف کمپنی کی کسی دوسری طرح کی سرگرمیوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فیس بک کے اس قدم سے کمپنیوں کو یہ پیغام جائیگا کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے سنجیدہ اور انتہائی چوکنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details