معروف سپر ماڈل حلیمہ عدن نے انسٹاگرام پوسٹس کی ایک سیریز میں فیشن انڈسٹری کو الوداع کہنے کا اعلان کیا ہے۔
حلیمہ عدن نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فیشن انڈسٹری نے انھوں اپنے مذہبی عقائد سے دور رہنے پر مجبور کیا، جس پر ان کا دل مطمئن نہیں تھا۔
- فیشن انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ:
صومالیہ نژاد امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے کہا کہ 'وہ رن وے فیشن شو چھوڑ رہی ہے کیونکہ انڈسٹری نے اسے اپنے مذہبی عقائد سے دور بھٹکنے پر مجبور کردیا ہے'۔
میگا فیشن لیبل کی نمائندگی کرتے ہوئے حجاب پہننے والے پہلے ماڈلز میں سے ایک عدن نے لکھا 'مجھے اس انڈسٹری میں رہتے ہوئے سکون نہیں مل رہا تھا'۔
- سابق میں بے چینی کا احساس اور اب خوشی:
انڈسٹری میں ایک سیاہ فارم مسلم خاتون کی حیثیت سے اپنی کامیابی کے باوجود عدن نے کہا کہ وہ اکثر دباؤ کا شکار رہتی ہیں، کیونکہ انہوں نے فوٹو شوٹز کے دوران بے چینی محسوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے میری آنکھیں کھل گئیں'۔
- حجاب، چین و سکون کا ذریعہ: