اردو

urdu

ETV Bharat / lifestyle

مانوشی رنویر سنگھ کے ساتھ کام کریں گی - BOLLYWOOD

سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر اداکار رنویر سنگھ کی فلم سے بالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرسکتی ہیں۔

مانوشی رنویر سنگھ کے ساتھ کام کریں گی

By

Published : Apr 10, 2019, 7:06 PM IST


فلموں میں مانوشی کے آنے خبریں سرخیوں میں ہیں۔کہا جارہا ہے کہ وہ یش راج فلمز کے اگلے پروجیکٹ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آسکتی ہیں۔

پدماوت، سمبا اور گلی بوائے جیسی یک کے بعد دیگرے ،تین ہٹ فلمیں دےکر رنویر سنگھ اس وقت کامیابی کی بلندیوں پر ہیں۔ان کی اگلی فلموں کی فہرست میں 83 اور تخت شامل ہیں۔کہا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ اب اپنے ڈیبیو پروڈکشن ہاؤس کےساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

ایسی خبریں ہیں کہ یش راج بینر کے تحت بننے والی اس فلم میں انکے ساتھ سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر ہوں گی۔فلم کی ہدایت منیش شرما کریں گے۔رنویر سنگھ کی ڈیبیو فلم بینڈ باجا بارات کی ہدایت بھی منیش نے کی ہی تھی۔

ایسی بھی خبریں ہیں کہ مانوشی کورنویر کےساتھ فلم میں ضرور لیا گیا ہے لیکن مانوشی ،فرح خان کی فلم سے ڈیبیو کریں گی۔فرح خان کی اس فلم کو روہت شیٹی پروڈیوس کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details