اردو

urdu

By

Published : Feb 5, 2020, 8:07 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:53 AM IST

ETV Bharat / jagte-raho

خاتون نذر آتش: 'فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا'

ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ 'ضلع وردھا میں متاثرہ خاتون کے کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلایا جائے گا۔'

women  set on fire in wardha maharashtra
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ


ریاست مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں گذشتہ دنوں ایک دردناک سانحہ پیش آیا، جبکہ ایک سرپھرے عاشق نے ایک خاتون پروفیسر کو اس کے کالج کے سامنے زندہ جلایا۔

خاتون نذر آتش: 'فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا'

اس واقعہ کے بعد ریاستی سطح پر سیاسی رسہ کشی جاری ہوگئی ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ 'متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے سینئر وکیل اُجول نکم سے ان کا کیس لڑنے کا مطالبہ کیا ہے، اس مطالبے کو پورا کیا جائے گا۔'

یہ سانحہ 3 فروری 2020 ضلع وردھا کے ہنگن گھاٹ کا ہے جب 24 برس کی ایک خاتون پروفیسر کو یکطرفہ محبت کرنے والے ایک سرپھرے عاشق نے مبینہ طور پر نذر آتش کردیا۔

آتشزدگی کی وجہ سے خاتون کے جسم کا تقریباً 40 فیصد جل چکا ہے، ان کا علاج ناگپور کے ایک اسپتال میں جاری ہے۔
ملزم مفرور ہے اور اس کو سرگرمی سے تلاش کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 'وہ اس واقعے کی ہر زاویہ سے جانچ کر رہی ہے۔'

Last Updated : Feb 29, 2020, 5:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details