اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

کریم نگر: علاج کے نام پر خاتون کا مبینہ قتل - woman beaten to death in karimnagar

آسیب کا سایہ ہوجانے کے نام پرایک عامل نے خاتون کوشدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

قتل
قتل

By

Published : Aug 4, 2020, 7:40 PM IST

یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آیا۔

منچریال سے تعلق رکھنے والی خاتون رجیتا نامی خاتون کا تعلق ضلع کریم نگرسے تھا۔

پچھلے کچھ دنوں سے اس کی صحت خراب تھی اس کے سسرال والوں کو شبہ ہوگیا کہ ان کی بہوکوآسیب کا سایہ ہوچکا ہے۔

وہ اسے مقامی شیام نامی بابا کے پاس لے گئے جواس طرح کے علاج کے دعوے کیا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:حیدرآباد کے نجی ہسپتال پر عدالت کی برہمی

اس نے شیطان اتارنے کے نام پرخاتون کی بری طرح سے پٹائی کردی اوراسے پٹخ دیا جس کی وجہ سے خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

اسے علاج کے لیے کریم نگر کے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details