اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

گیا میں زیرتعمیر اپارٹمنٹ میں مجرم اسلحہ لہراتے نظرآئے - گیامجرم اسلحہ لہراتے نظرآئے

ریاست بہار کے شہر گیا میں مجرم ایک بار پھر بے لگام ہوگئے ہیں۔ زیرتعمیر اپارٹمنٹ میں دیسی طمنچہ لہرانے کا ویڈیو وائرل ہواہے۔یہ بدمعاش ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مالک سے 10 لاکھ روپئے کا مطالبہ کر رہے تھے۔جس کے بعد پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

گیا میں زیرتعمیر اپارٹمنٹ میں مجرم اسلحہ لہراتے نظرآئے
گیا میں زیرتعمیر اپارٹمنٹ میں مجرم اسلحہ لہراتے نظرآئے

By

Published : Jul 18, 2020, 1:09 PM IST

کورونا وبا نے ایک طرف عام وخاص کی زندگی متاثر کی ہے ۔تو مجرموں نے بھی اب کھلے عام دہشت پھیلاناشروع کردیا ہے ، لاک ڈاون کو بہتر ڈھنگ سے نافذ کرنے میں لگی پولیس کی مصروفیت کافائدہ اٹھا کر بدمعاش کھلے عام اسلحہ لہراتے ہوئے رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔

گیا میں ایک ایسا ہی ویڈیو وائرل ہواہے جہاں ایک بدمعاش کنسٹرکشن کمپنی کے سائڈ پر ہاتھ میں دیسی طمنچہ لئے ہوئے پہنچتا ہے اور کام بند کرنے کو کہتا ہے ۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ سرخ ٹی شرٹ پہنے بدمعاش ہاتھ میں اسلحہ لیکر وہاں موجود مزدوروں کو ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

گیا میں زیرتعمیر اپارٹمنٹ میں مجرم اسلحہ لہراتے نظرآئے

حالانکہ اس دوران مزدوروں نے ہمت دیکھاتے ہوئے ویڈیو بنالیا، پولیس کو یہ ویڈیو دی گئی ہے ۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔پولیس نے تفتیش تک کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ سبھی پہلوں پر پولیس تفتیش کررہی ہے۔

وہیں کنسٹرکشن کمپنی کے مالک وکاس کمار نے چاکند تھانے میں ایف آئی آردرج کرائی ہے ۔ وکاس کمارنے کہاکہ ان سے دس لاکھ روپئے کی رقم کامطالبہ کیا گیاتھا، بدمعاش نے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی تھی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس سے شکایت کرنے کے بعد بدمعاش انکے سائڈ پر پہنچ کر مزدوروں کے ساتھ مارپیٹ بھی کی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بدمعاشوں کے ذریعے انہیں پریشان کیا جارہاہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details