اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اجمیر میں گاڑی چور گرفتار

راجستھان کے شہر اجمیر میں کرشچین گنج تھانہ علاقہ میں پولیس نے ایک شاطر گاڑی چور کو گرفتار کر لیا ہے۔

اجمیر میں گاڑی چور گرفتار
اجمیر میں گاڑی چور گرفتار

By

Published : Feb 15, 2020, 4:48 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:43 AM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے کرشچین گنج تھانہ افسر دنیش کماوت نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت جے پور ضلع میں کوڈکھاودا علاقہ میں ومل پورا کے رہنے والے سونو مینا(21) کے طور پر کی گئی ہے۔

ملزم نے گزشتہ تین فروری کو اجمیر میں آر کے پورم فائی ساگر روڈ پر نیرج گپتا کی ماروتی کی کار چوری کرلی تھی۔ ملزم نے پولیس کی پوچھ گچھ میں اجمیر آکر ایچ کے ایچ اسکول سے ایک پلسر موٹر سائکل اور آلٹو چوری کرنے کی بات بھی قبول کرلی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ چوری کا ملزم سونو شراب پینے کا عادی تھا اور اپنے دوست دیپک پاریکھ اور بھرت کے ساتھ مل کر چوری کرتا تھا۔

پولیس ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش اور واقعات کے سلسلہ میں پو چھ گچھ کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details