اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اتر پردیش: سماج وادی پارٹی کے ضلعی صدر سمیت دو گرفتار - پرتاپ گڑھ پولیس سپرنٹنڈنٹ

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ مانک پور پولیس نے دلت عورت کی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں فوری کارروائی کے تحت سماج وادی پارٹی کے ضلعی صدر سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

arrested
arrested

By

Published : Sep 12, 2020, 4:58 PM IST

پرتاپ گڑھ پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر (میڈیا سیل ) سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تھانہ مانک پور پولیس نے دلت خاتون گائتری کی شکایت پر اس کی زمین پر قبضہ اور مار پیٹ کے الزام میں سماج وادی پارٹی کے ضلعی صدر چھوی ناتھ یادو اور ان کے نجی محافظ رام سنگھ یادو سمیت تین افراد کے خلاف دلت استحصال ایس سی ایس ٹی ایکٹ و تعزیرات ہند کی متعدد سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرکے فوری کاروائی کے تحت دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ بقیہ کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details