دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے شدت پسند تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل کے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ملزمین کی شناخت بھوپندر عرف دلاور سنگھ اور کلونت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کے پاس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
اسپیشل سیل کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
ڈی سی پی سنجیو یادو کے مطابق اسپیشل سیل کی ٹیم شدت پسند تنظیمببر خالصہ انٹرنیشنل پر کافی دنوں سے کارروائی کر رہی تھی۔
اس دوران خفیہ اطلاع پر شدت پسند تنظیم ببر خالصہ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔