چکمنگلورو کی ایک عدالت نے 18سالہ لڑکی کی جنسی زیادتی اور قتل کرنے کے معاملے میں دو افراد کو موت کی سزا دی ہے عدالت نے 2016 کے جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں پردیپ ایم اورسنتوش کو پھانسی کی سزا سنائی، دونوں نے کالج سے واپس آرہی ایک 18سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی یہ معاملہ 16فروری 2016 کرناٹک میں شرنگیری تعلقہ کے وائی کنٹاپور علاقے کا ہے۔
لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد دونوں نے اس کی لاش کو ایک کنویں میں پھینک دیا تھا۔ لڑکی کے باپ نے شرنگیری پولیس تھانے میں معاملہ درج کرایا تھا۔
کرناٹک: جنسی زیادتی کے دوملزمین کو سزائے موت
چکمنگلورو کی ایک عدالت نے 2016 کے ایک جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں پردیپ ایم اورسنتوش کو پھانسی کی سزا سنائی۔
جنسی زیادتی کے دوملزمین کو سزائے موت
پولیس انسپیکٹر سدھیر ایم ہیگڑے نے اس معاملے کی جانچ کرکے چارج شیٹ داخل کی تھی۔
پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیش ایم ادگ نے 18جنوری کو فیصلہ دیتے ہوئے دونوں کو پھانسی کی سزاسنائی اور ہر ایک پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔