اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

دو مزدوروں کی مشتبہ حالت میں موت - migrant workers death

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے وارانسی پہنچنے والی ٹرین ’لوک مانیہ تلک‘میں دو مزدوروں کی لاش مشتبہ حالت میں ملی ہے۔

دو مزدوروں کی مشتبہ حالت میں موت
دو مزدوروں کی مشتبہ حالت میں موت

By

Published : May 27, 2020, 6:34 PM IST

جب ٹرین وارنسی کے منڈوا دیہہ پہنچی ، اس وقت انتظامیہ کو مزدوروں کی موت کا علم ہوا۔

اس کے بعد انتظامیہ میں حرکت میں آگئی اور کارروائی کرنے لگی۔

دریں اثنا تفتیش کے لئے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔ تفتیش کے بعد ان دونوں کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

ان دونوں مزدوروں میں سے ایک جون پور کا رہنے والا ہے جب کہ دوسرے کے بارے میں انتظامیہ کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔

اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ ارون کمار کہا کہ کہ جب یہ ٹرین صبح آٹھ بجے منڈواڈیہہ اسٹیشن پر کھڑی ہوئی تو لوگوں کے اطلاع ملی کہ دو کوچوں میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ کو اطلاع دی گئی۔

لوکمانیا تلک ٹرمینل سے منڈواڈیہ ٹرین صبح آٹھ بجے پہنچی اور اس ٹرین میں قریب 1039 مزدور موجود تھے۔

دوسری طرف اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دشرتھ پرجاپتی پہلے ہی بیمار چل رہے تھے ، اس کے علاوہ وہ معذور بھی تھے۔ ڈاکٹر نے اسے گھر جانے کا مشورہ دیا اور وہ گھر کی طرف آرہا تھے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے مزدوروں کے لئے متعدد خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details