اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

پولیس نے لوٹ مار کے کیس میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا - لوٹ معاملے

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب پولیس نے ایک تصادم کے دوران تقریبا تین ماہ قبل چینی سے بھرے ٹرک کو لوٹنے کے معاملے میں تین لٹیروں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے لوٹ معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا

By

Published : Apr 13, 2019, 6:58 PM IST

پولیس نے ان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ، ٹرک کے کاغذات اور لوٹی ہوئی چینی کی بورے برآمد کی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

قابل ذکر ہے کہ ناگل تھانہ علاقے میں 16 جنوری کو بدمعاشوں نے چینی سے بھرے ٹرک کو لوٹ لیا تھا، لوٹ کی اس واردات کا خلاصہ کرتے ہوئے ایس پی دیہات ودیاساگر مشرنے بتایا کہ ناگل تھانہ پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے متحد ہو کر اس واردات کا پتہ لگانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

پولیس مڈ بھیڑ میں سوسائٹی کے پاس سے پیٹی گینگ کے 3 افراد خالد، نسیم اور انتظار کو شاملی شہر سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ان کے پاس سے تین طمنچے کارتوس، چینی کی بوری، موبائل فون کے ساتھ لوٹے گئے ٹرک کے کاغذات برآمد کیے ہیں۔

ٹرک لوڈ کرنے کے بعد انہوں نے ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گنے کے کھیت میں باندھ کر ڈال دیا تھا، گرفتار کیے گئے ملزم شاطر قسم کے لٹیرے ہیں، جبکہ پیٹی گینگ میں شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details