پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے چالیس کلو میٹر مسافت پر تھانہ فتن پور علاقے کے لکھنو بنارس ہائی وے پر ہفتہ کی صبح کار و ٹرک کے مابین ہوئی شدید ٹکر میں جہاں کار سوار ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ تین زخمی ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ تھانہ فتن پور علاقے کے فتن پور سوانسہ کے بیچ لکھنو بنارس ہائی وے پر آج صبح تقریبا دس بجے بارش کے دوران کار و ٹرک میں آمنے سامنے ہوئی۔
ٹکر میں جہاں کار سوار رادھے شیام شرما 80 و انکے بیٹے بھرت بھوشن شرما 55 سمیت دو افراد کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی۔
جب کہ اہلیہ راجپتّی 70 ، بیٹا یوگیندر بھوشن شرما 40 اور راہل 22 و انک شرما 13 ولد سجیت سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
وہیں علاج کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا ۔ڈاکٹروں نے راجپتّی کو مردہ قرار دیا ۔بقیہ زیر علاج ہیں۔