اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

کیمور: جنگلاتی علاقے سے تین جراٸم پیشہ اسلحہ کے ساتھ گرفتار - کیمور میں تین ملزمین گرفتار

ریاست بہار کے ضلع کیمور کی پولیس نے اسلحہ سمیت تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

کیمور کے جنگل علاقہ سے تین جراٸم پیشہ اصلحہ کے ساتھ گرفتارکیمور کے جنگل علاقہ سے تین جراٸم پیشہ اصلحہ کے ساتھ گرفتار
کیمور کے جنگل علاقہ سے تین جراٸم پیشہ اصلحہ کے ساتھ گرفتار

By

Published : Aug 31, 2020, 9:06 PM IST

ضلع کیمور سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے ایک بندوق اور زندہ کارتوس کے ساتھ تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی اے ایس پی نتن کمار کی سربراہی میں کی ہے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت سنج رائے ولد دلگجن رائے، کامیشور رائے ولد کملا رائے اور سیود رائے کے طور پر ہوئی ہے، سبھی چین پور علاقہ کے کھگوڑا گاٶں کے رہاٸشی بتائے گۓ ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق صدر ایس ڈی پی او اجے پرساد کی الوداعی تقریب کا اہتمام جگدھاوا ڈیم میں واقع چوکی بھون میں کیا تھا۔ اس تقریب میں حصہ لینے کے لیے جب پولیس آفیسر کی کار گزر رہی تھی، اسی وقت ڈیم کے قریب کھیت میں ایک موٹرسائیکل لاوارث حالت میں دیکھی گٸ۔ موقع پر فوجیوں کے ذریعہ تفتیش کے بعد تین ملزمین کو موقع پر سے ہی گرفتار کیا گیا ۔ ان کے پاس سے ایکنالی بندوق اور کارتوس بھی برآمد ہوا۔ ان سب کے پاس سے بندوق اور گولی بھی ملی ہے پولس نے موٹرسائیکل ضبط کر لیا۔

کیمور ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ گرفتار تینوں ملزمین کو طبی جانچ کے بعد انہیں جیل بھیجنے کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جب تینوں کو اچانک ڈیم کے قریب ہتھیار کے ساتھ پکڑا گیا تو لوگوں میں الجھن پیدا ہوگئی کہ یہ تینوں کس مقصد سے اصلحہ لے کر جارہے ہیں۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details