تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے چتور ضلع میں تملناڈو سرحد کے پاس بدمعاشوں نے سیل فونز سے بھری لاری کو روک دیا، اور پھر ڈرائور کے ہاتھ پاوں باندھ دئے۔ اور اسے راستے میں پھینک دیا۔ اس کے بعد لاری کو قبضے میں لیکر اسے شہر کے ہائی پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اس سلسلے میں پولیس کو شک ہیکہ ڈکیتوں نے سامان کو دوسری لاری میں منتقل کیا، مجموعی 16 سیل فون باکسز میں سے 8 باکسز کی چوری ہوئی ہے۔ جس کی لاگت پولیس نے سات کروڑ روپئے بتائی ہے۔