اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

پچیس ہزارکا انعامی بدمعاش گرفتار

پولیس انکاؤنٹر کے بعد نوگواں سادات کی پولیس نے 25 ہزار کا انعامی بدمعاش کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

By

Published : Nov 24, 2019, 9:33 PM IST

پچیس ہزارکا انعامی بدمعاش گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کی کوتوالی نوگاواں سادات پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 25000 کے انعامی بدمعاش کو گرفتارکیا ہے۔

امروہہ ایس پی ویپین ٹانڈا

امروہہ ایس پی ویپین ٹانڈا نے بتایا کہ نوگواں کوتوال اجے کمار جب اپنے ہمراہ کے ساتھ چیکنگ کررہے تھے تبھی دوافراد بائک پر آئے جن کو روکنے کا اشارہ کرنے پر انہوں نے پولیس پر گولی چلا دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی گولی چلائی۔

کافی دیر انکاوٗنٹر کے بعد ایک بدمعاش کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔

انکاؤنٹر میں پولیس کا ایک سپاہی بھی زخمی ہوگیا ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ بدمعاش پر درجنوں معاملے درج ہیں ابھی حال ہی میں اس بدمعاش نے ایک دروغہ کی کار بھی چوری کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details