اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

جنسی زیادتی کے ملزم کو دس برس قید کی سزا - جنسی زیادتی کے ملزم کو دس برس قید کی سزا

اترپردیش کے ضلع بلرامپور کی ایک عدالت نے نابالغ لڑکی کا اغوا کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو دس برس قید کی سزا اور 30 ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

جنسی زیادتی کے ملزم کو دس برس قید کی سزا
جنسی زیادتی کے ملزم کو دس برس قید کی سزا

By

Published : Dec 10, 2019, 2:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے سرکاری وکیل نے بتایا کہ تقریبا دو برس قبل نگر کوتوالی علاقے میں متأثرہ کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ مہاراج گنج ترائی تھانہ علاقے کے شیوچرن ڈیہہ باشندہ امیش کمار نے اس کی نابالغ بیٹی کا اغوا کرکے اس کی جنسی زیادتی کی ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ کرنے کے بعد ضلع کی پاکسو عدالت میں چارج شیٹ فائل کی تھی۔
اڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ(اول) جج سنیل سنگھ نے دونوں فریقین کی بحث سننے اور داخل دستاویزات کی بنیاد پر معاملے میں ملزم کو مجرم پایا۔ جج نے نابالغ کا اغوا کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے پاداش میں شیوچرن کو دس برس کی سزا اور تیس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید تین سالوں کی سزا جھیلنی پڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details