اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

فحش ویڈیو دیکھنے پر استاذ معطل - school

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے اسکول میں ایک استاذ فحش ویڈیو دیکھتے پکڑے گئے،جس پر بی ایس اے نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کی۔

teacher

By

Published : Mar 10, 2019, 12:22 PM IST

اسکول میں استاذ فحش ویڈیو دیکھ رہے تھے،ساتھی استاذ نے موبائل پر ویڈیو ریکارڈ کرلیا اور سی ڈی بنا کر بی ایس اےکو سونپ دی ۔

جانچ میں رپورٹ صحیح پائے جانے پر ملزم استاذ کو بی ایس اے نے معطل کر دیا۔

یہ معاملہ سرور پور بلاک کے پرائمری اسکول کھیوئی کا ہے۔

غورطلب ہے کہ کھیوئی میں دو سرکاری اسکول ہیں۔ دونوں اسکول کے اسٹاف نے 28 فروری کو بی ایس اے کو خط لکھا۔

بتایا جاتا ہے کہ پرنسپل اشوک کمار نے شاردا پروگرام کے تحت اسکول میں اساتذہ کی میٹنگ بلائی تھی۔اس میٹنگ میں اسسٹنٹ استاذ نیرج کمار فحش ویڈیو دیکھ رہے تھے۔

خاتون اساتذہ نے بی ایس اے سے شکایت کی کہ استاذ بچوں کے سامنے ہی فحش ویڈیو دیکھتے رہتے ہیں۔

ابی ایس اے نے اس معاملے میں ایک جانچ کمیٹی بنائی اور کمیٹی کے ارکان نے سی ڈی کو دیکھا۔ اس کے بعد بی ایس اے نے ملزم استاذ کو معطل کر دیا۔

بی ایس اے ستیندر ڈھاکہ نے 28 فروری کو استاذ نیرج کمار کو معطل کرتے ہوئے دوسرے اسکول سے منسلک کر دیا لیکن ابھی تک کھیوئی کے اسکول میں ہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details