اردو

urdu

اے ٹی ایم کارڈ بدل کر دھوکہ دینے والا بین ریاستی گینگ بے نقاب

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 58 پولیس نے اے ٹی ایم کارڈ بدل کر لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے بین ریاستی گروہ کے 7 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے 4.2 لاکھ روپئے، متعدد بینکوں کے 107 اے ٹی ایم کارڈ اور ایک سوئفٹ کار بھی برآمد کیے ہیں۔

By

Published : Oct 16, 2020, 1:36 PM IST

Published : Oct 16, 2020, 1:36 PM IST

دھوکہ دینے والا بین ریاستی گینگ بے نقاب
دھوکہ دینے والا بین ریاستی گینگ بے نقاب

نوئیڈا کے سیکٹر 58 پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سیکڑ 58 کی پولیس نے اے ٹی ایم کارڈ کو بدل کر معصوم لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے بین ریاستی گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے سات ٹھگوں کو سیکٹر 62 سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ان کے قبضے سے الگ الگ بینکوں کے 107 اے ٹی ایم کارڈ، 4.02 لاکھ روپے، چوری کے چار پرس اور ایک سوفئیٹ کار بھی برآمد کیے ہیں۔

دھوکہ دینے والا بین ریاستی گینگ بے نقاب

ایڈیشنل پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر لو کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ یہ گروہ سیکٹر 62 گول چکر کے اے ٹی ایم پر واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہے، جس کے بعد ہم نے وہاں سے اس گروہ کے 7 ممبر کو گرفتار کرلیا ہے۔

لو کمار نے بتایا کہ یہ زیادہ تر ان معصوم لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے تھے، جنہیں اے ٹی ایم مشین استعمال کرنے میں دشواریاں ہوتی تھی۔یہ ملزمین اے ٹی ایم کے ایسے بوتھ پر کھڑے ہوتے تھے جہاں پر کم بھیڑ ہوتی تھی یا مشین خراب ہوتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ زیادہ تر ان اے ٹی ایم مشین کو نشانہ بناتے تھے جو آوٹ آف سروس ہوتے تھے یا ان اے ٹی ایم بوتھ پر سیکورٹی گارڈ موجود نہیں ہوتے تھے، یہ گروہ آوٹ آف سروس کے تختی کو ہٹا دیتے تھے۔اس کے بعد جو بھی لوگ پیسے نکالنے آتے تھے، انہیں اپنے اس جال میں پھنسا کر چالاکی سے پاسورڈ دیکھ لیتے تھے، پھر مدد کرنے کے بہانے ان کے اے ٹی ایم کارڈ کو خود کے اے ٹی ایم کارڈ سے بدل لیتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لوگ خاص کر ان لوگوں کو اپنا شکار بناتے تھے، جو بزرگ، دیہی علاقے کے لوگ اور کم تعلیم یافتہ ہوتے تھے یا جن میں ٹکنالوجی کی کم سمجھ ہوتی تھی۔

لو کمار نے مزید بتایا کہ ان گروہ کے پاس مختلف طرح کے کارڈ ہوتے تھے، جیسے ویزا اور ماسٹر کارڈ وغیرہ، جس کے بعد وہ آسانی سے اپنے کارڈ کو لوگوں کے کارڈ کے حساب سے بدل لیتے تھے اور بعد میں دوسرے اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکال لیتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں معلوم ہوا کہ یہ گروہ جیب کتروں اور چھوٹی موٹی چوری کرنے والے لوگوں سے اے ٹی ایم کارڈ خرید لیتے تھے، جسے بعد میں وہ دھوکہ دہی کرنے میں استعمال کرتے تھے۔ملزمین کی شناخت راکیش عرف عباس، موہت ، چندن ، راجیو ، ہریندر ، سوربھ اور منیش کے طور پر ہوئی ہے۔

ملزمین کا کہنا تھا کہ وہ اے ٹی ایم میں جا کر لوگوں کا ڈیبٹ کارڈ بدل کر ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتے ہیں۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ گینگ گذشتہ پانچ سالوں سے واردات کو انجام دے رہا تھا، جس میں سے تین تاحال مفرور ہیں۔ پولیس ان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details