سہارنپور کے تھانہ بےہٹ علاقے سے ایک مارپیٹ کا ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ساتھ میں ایک آڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔
اس آڈیو میں ایک آدمی کسی پر الزام عائد کررہا ہے تو وہیں ویڈیو میں کچھ نوجوان ایک لڑکے کو بے رحمی سے پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں یہ وائرل آڈیو اور ویڈیو سہارنپور کے تھانہ بےہٹ علاقے کا بتایا جارہا ہے ۔
سہارنپور:نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو وائرل آپ کو بتا دیں کہ پٹائی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔کسی دوسرے شخص نے مارپیٹ کے اس ویڈیو کو اپنے کیمرے میں قید کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ہے۔
جیسے ہی یہ آڈیو اور ویڈیو پولیس کی نظر میں آئی۔ پولیس نے اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پٹائی کر رہے ان نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ساتھ ہی وائرل ہورہے آڈیو کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی دنیش کمار پی نے اس حوالے سے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اور ایک آڈیو وائرل ہو رہا ہے جہاں آڈیو میں کسی پر الزام لگایا جارہا ہے تو وہیں ویڈیو میں کچھ نوجوان ایک نوجوان کو بے رحمی سے پیٹ رہے ہیں۔ اس معاملے سے متعلق تھانہ انچارچ بےہٹ کو آڈیو کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے ساتھ ہی ویڈیو میں پٹائی کرتے نظر آرہے نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔