پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سادھو رامیشور داس کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سادھو پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر ا ور بچوں کے ساتھ آئی ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
جنسی زیادتی کے الزام میں سادھو گرفتار - سادھو
ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے شہر چترکٹ میں ایک آشرم میں ٹھہری خاتون کی جنسی زیادتی کے الزام میں آج پولیس نے ایک سادھو کو گرفتار کیا ۔
جنسی زیادتی کے الزام میں سادھو گرفتار
متاثرہ خاتون نے گزشتہ روز اس کی شکایت نیا گاوں تھانہ میں کی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس معاملہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے۔