اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

جنسنی زیادتی کے معاملے میں ایک شخص کو دس سال کی سزا

ریاست بہار کے ضلع سپول کی ایک سیشن عدالت نے شادی شدہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی معاملے میں آج ایک شخص کو دس سال کے جیل کی سزا سنائی ہے ۔

جنسنی زیادتی معاملے میں ایک شخص کو دس سال کی سزا
جنسنی زیادتی معاملے میں ایک شخص کو دس سال کی سزا

By

Published : Jan 31, 2020, 7:37 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:53 PM IST


ایڈیشنل اور ضلع سیشن جج فرسٹ اشوک کمار سنگھ کی عدالت نے اس معاملے میں دونوں طرف کی دلیلوں کو سننے کے بعد ملزم ماکھن صافی کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں قصور وار قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی ہے ۔
عدالت نے قصور وار پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ عدالت نے جرمانے کی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ہے۔

الزام کے مطابق ضلع کی بھیم پور تھانہ علاقہ باشندہ شادی شدہ گذشتہ سال آٹھ ستمبر کو سسرال سے میکے جیوچھ پور جارہی تھی تبھی بیچ راستے میں موٹر سائیکل سوار ملزم نے اسے میکے پہنچانے کے بہانے زبردستی اپنی گاڑی پر بیٹھالیا ۔
ماکھن نے شادی شدہ کو ایک سنسان جگہ پر لے جاکر اسے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔ اس سلسلے میں متاثرہ کے بیان پرمتعلقہ تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details