ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے پولیس کپتان شگن گوتم نے بتایا کہ تھانہ عظیم نگر پولیس مرسینہ موڑ کے پاس چیکنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران دو بائکوں پر سوار چار لوگ گزر رہے تھے جن کو پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ رکے نہیں، جس کی وجہ سے پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور کچھ دور جاکر بائک سے کود کر ایک بدمعاش نے پولیس پر فائر کر دیا۔ جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائر کیا اور گولی ملزم کے پیر میں لگ گئی اور باقی تین ملزمین موقع سے فرار ہو گئے، جن کو پولیس نے گھیرا بندی کرکے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس تصادم میں 25 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار
شہر رامپور کے پولیس کپتان رامپور شگن گوتم نے کہا کہ تھانہ عظیم نگرعلاقے میں پولیس کے ساتھ تصادم میں 25 ہزار کا ایک انعامی بدمعاش گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی شگن گوتم نے بتایا کہ گولی سے زخمی ہونے والے ملزم کا نام گڈو پہاڑی عرف سلیم عرف معظم خاں عرف نظیر ہے، جس کے اوپر دہلی میں تقریباً 40 مقدمات درج ہیں، جن میں لوٹ، ڈکیتی اور چوری کے مقدمہ ہیں۔ گڈو پہاڑی پر تھانہ عظیم نگر میں بھی چار مقدمات درج ہیں اور وہ گینگسٹر میں بھی مطلوب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گڈو پر 25 ہزار کا انعام بھی ہے، باقی جو تین لوگ پکڑے گئے ہیں وہ دہلی کے رہنے والے ہیں، ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گڈو دہلی میں وارداتوں کو انجام دیکر رامپور میں بھی دہلی کی ٹیم کے ساتھ وارداتوں کو انجام دیتا تھا۔