یہ مکان ضلع اجمیر کے شاستری نگر میں واقع ہے، جو کہ دو منزلہ ہے۔
بیورو کی جانب سے یہ کاروائیڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پارس ملکی قیادت میں کی گئی۔
پارس مل نے بتایا کہ گذشتہ رات نقدی اور شراب کے ساتھ پکڑے جانے کے بعد سے ہی ان کے مکان کی تلاشی زیر التواء تھی۔
اس کے تحت ٹیم نے آج صبح موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کی۔
مکان میں اہل خانہ میں سے کسی کے نہ ہونے کے سبب مکان کو سیز کیا گیا۔
اہل خانہ کے آنے کے بعد ان کی موجودگی میں مکان کی تلاشی لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے:اجمیر درگاہ میں سنجے دت کے لیے خصوصی دعا
قابل ذکر ہے کہ ملزم کیشر سنگھ نروکا 11 لاکھ روپیے سے زیادہ کی رشوت کی رقم اور شراب کے ساتھ اجمیر کے قریب تھاؤںلہ تھانہ حلقے ٹول ناکے پر پکڑا گیا تھا۔
بیورو ٹیم معاملے کی تفتیش میں سرگرم ہے۔