اردو

urdu

By

Published : Mar 4, 2020, 9:07 PM IST

ETV Bharat / jagte-raho

بجنور: چوری کا کیس حل، پانچ گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ماربل کاروباری کی دکان میں ہوئی چوری کا پولیس نے انکشاف کیا ہے اور بدمعاشوں کے پاس سے 35 ہزار روپے کے ساتھ غیر قانونی طمنچہ برآمد کیا ہے۔

بجنور : پولیس نے لوٹ کی واردات کو سلجھایا، 5 گرفتار
بجنور : پولیس نے لوٹ کی واردات کو سلجھایا، 5 گرفتار

حال ہی میں بجنور کے چاند پور پولیس اسٹیشن علاقے میں پانچ بدمعاش، ایک ماربل کاروباری کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور سونے کے زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اس معاملے میں جلد از جلد کارروائی کرتے ہوئے ان پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا اور ساتھ میں ان کے پاس سے مسروقہ 35 ہزار اور تین غیر قانونی طمنچے بھی برآمد کیے ہیں۔

پولیس نے ان کی شناخت عابد، قاسم، ناظر اور ارمان کے طور پر کی ہے۔

بجنور : پولیس نے لوٹ کی واردات کو سلجھایا، 5 گرفتار

اطلاع کے مطابق ان پانچ بدمعاشوں کا پہلے بھی مجرمانہ ریکارڈ رہ چکا ہے۔

وہیں اس معاملے کی حل ہوجانے کے بعد سے ماربل کاروباری سوربھ اگروال پولیس کی کارروائی سے بے حد خوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details