اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

مسلم کانسٹبل کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل - died

راجستھان میں پھر ایک ہجومی تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک مسلم ہیڈ کانسٹبل کا بے رحمی سے پیٹ۔پیٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔

مسلم کانسٹبل

By

Published : Jul 14, 2019, 8:36 AM IST

Updated : Jul 14, 2019, 2:43 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع راجسمند میں زمین تنازع سے متعلق معاملے میں 48 سالہ کانسٹبل عبدالغنی تفتیش کرنے کے لیے علاقے میں گئے ہوئے تھے۔ وہاں اس معاملے سے منسلک تمام ملزمین نے کانسٹبل پر حملہ کردیا اور ان کی پٹائی شروع کر دی اور اس دوران گاؤں والے تماشائی بنے رہے۔

مسلم کانسٹبل

کانسٹبل کو زخمی حالت میں بھیم اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

اس معاملے میں پولیس محکمہ کے اعلی افسران کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔

بتایا جاتاہے کہ کانسٹبل کی پٹائی کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی راجندر سنگھ، سی آئی لابھو رام وشنوئی اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ کر تفتیش کررہی ہے۔ ٹیم حملہ آوروں کی تلاش کررہی ہے۔

ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹبل عبدالغنی ولد عبدالعزیز جہازپور بھیلواڑ کے رہنے والے تھے۔ وہ فروری 1995 میں راجستھان پولیس سروسز سے منسلک ہوئے تھے۔

Last Updated : Jul 14, 2019, 2:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details