ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں منشیات کے خلاف چل رہی مہم کے تحت درگاہ پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق شیشہ خان علاقہ میں مقامی دکاندار پر معصوم بچوں کے درمیان منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔
منشیات کے خلاف مہم کے تحت نشا آور کیمیکل کے ذریعے خانہ بدوش بچوں کے درمیان نشا آور اشیا فروخت کرنے کے الزام میں خلیق احمد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مقامی افراد نے بتایا کہ درگاہ علاقے میں خانہ بدوشوں بچوں کو اس کیمیکل کو سونگھنے کا نشہ لگا ہوا ہے۔