اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

آئی ایم اے دھوکہ دہی ملزم پولیس کی حراست میں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے افسر کو کروڑوں روپے کے آئی مانیٹری ایڈوائزری (آئی ایم اے) دھوکہ دہی معاملے میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

آئی ایم اے دھوکہ دہی ملزم پولیس کی حراست میں

By

Published : Jul 20, 2019, 9:41 PM IST


واضح رہے کہ ای ڈی اور کرناٹک پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے محمد منصور خان کو جمعہ کے روز دہلی ایئر پورٹ سےگرفتار کیا تھا۔

آئی ایم اے دھوکہ دہی ملزم پولیس کی حراست میں
آپ کو بتا دیں کہ گذشتہ آٹھ جون کو آئی ایم اے بد عنوانی کے انکشاف کے بعدسے ہی منصور خان فرار تھا اور وہ اپنی کمپنی کو بند کرنے کے بعد دبئی میں جاکر چھپ گیا تھا۔ آئی ایم اے میں 40 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ای ڈی افسر نے ہفتہ کو سرکاری وکٹوریہ اسپتال میں طبی معائنے کے لئے اسے لے گئے جسکے بعدوہ شانتی نگر واقع ای ڈی دفتر لے جایا گیا۔ ای ڈی کی پوچھ گچھ مکمل ہونے کے بعد مزید تحقیقات کے لئے منصورخان کو ایس آئی ٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

بد عنوانی میں کچھ لیڈروں اور حکام کے ملوث ہونے كا ذکر کرتے ہوئے منصور خان نے دبئی سے ویڈیو بھی بھیجا تھا ۔
جس میں اس نے اقرار کیا کہ وہ ہندستان لوٹنے کے لئے تیار ہے اور لوگوں سے لی گئی رقومات کی ادائیگی کے لئے بھی تیار ہے ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details