پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ پک اپ وین پر سوار لوگ جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہہ سے بہار کے ضلع شیخ پورا میں جارہے تھے۔
دریں اثنا چکائی گریڈیہہ اہم شاہراہ پر بٹپار چوک کے نزدیک ٹرک نے پک اپ وین میں ٹکر مار دی۔
اس واقعہ میں پک اپ وین ڈرائیور کی موت ہوگئی۔
جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو چکائی ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے جموئی صدر اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑکر فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے:کیمور: یوم آزادی کی تیاریاں شروع
ذرائع نے بتایاکہ پک اپ ڈرائیور کی شناخت شیخ پورا ضلع کے کنڈا تھانہ علاقہ باشندہ نتیش یادو (36) کے طور پر کی گئی ہے۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔