پولیس کے مطابق میاں بیوی ووٹ ڈالنے کے لئے دلی سے کلّو جارہے تھےکہ راستے میں یہ حادثہ پیش آگیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ منالی چنڈی گڑھ قومی شاہراہ پر ضلع منڈی ہیڈ کوارٹر سے قریب تین کلومیٹر دور ورنداونی کے نزدیک اسکارپیو بیاس ندی میں گر گئی۔
اس واقعہ میں شوہر کی موت ہوگئی اور بیوی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، زخمی کو علاج کے لئے علاقائی اسپتال منڈی بھیج دیا گیا ہے۔
مہلوک کی شناخت پرکاش 42 سالہ چندر بودھ کے طور پر کی گئی ہے۔