اردو

urdu

By

Published : May 29, 2019, 10:40 PM IST

ETV Bharat / jagte-raho

مسلم نوجوان پر حملہ، فرقہ وارانہ نہیں ہے: پولیس

چندی گڑھ ہریانہ کے گرگرام میں 25-26 مئی کی رات ایک مسلمان نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ فرقہ وارانہ نہیں بلکہ شرابیوں کی طرف سے کی گئی حرکت تھی۔

مسلم نوجوان پر حملہ، فرقہ وارانہ نہیں ہے: پولیس

پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ متاثرہ مسلم نوجوان محمد برکت عالم نے اس کے ساتھ دو لوگوں کی طرف مارپیٹ کئے جانے کا الزام لگایا تھا لیکن تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں صرف ایک شخص اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ ملزم ایک شرابی ہے ایسا ارد گرد کے ٹھیکوں سے کی گئی تفتیش میں سامنے آیا ہے۔


ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچی تھی اور معاملہ درج کیا۔ گروگرام جنوب کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے براہ راست نگرانی میں پولیس کی ٹیم نےاس واقعے کی تحقیقات کی۔ اس سلسلے میں علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج لی گئی۔

یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مکمل طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج عالم کے الزامات سے میل نہیں کھاتا ہے۔ اس میں، صرف ایک ملزم متاثرہ کے ساتھ مار پیٹ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ ملزم شخص ایک شرابی ہے، جیسا کہ متاثرہ نوجون نے بھی بتایا ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ اس دوران گروگرام پولیس ڈپٹی کمشنر مغرب سمیر سنگھ کی نگرانی میں ایک ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے تاکہ اس معاملے کی تہہ تک جاکر ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جا سکے۔ پولیس کمشنر گروگرام محمد عقیل خود کو اس معاملے کی تحقیقات کی نگرانی کر ر ہے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details