اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

دھامپور میں نئی نویلی دلہن کی اچانک موت - bride killed in bijnor

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے دھامپور تھانہ میں تین دن قبل شادی ہونے والی دلہن کی اچانک موت ہوجانے کے بعد ان کے اہل خانہ نے تھانہ کے باہر ہنگامہ کیا۔

newly wed bride dies in dhampur, bijnor
دھام پور میں نئی نویلی دلہن کی اچانک موت

By

Published : Feb 14, 2020, 7:23 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:45 AM IST

اہل خانہ کا الزام ہے کہ 'دلہن کی اچانک موت ہونے کے بعد بھی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس لیے سیکڑوں عورتوں نے سی او کے دفتر کے باہر نعرے بازی کی۔'

احتجاجی مظاہرے میں شامل خواتین نے جلد کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دھام پور میں نئی نویلی دلہن کی اچانک موت

زبردست ہنگامہ کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی اور ہلاک شدہ دلہن کے شوہر سمیت ساس اور خسر کو بھی دلہن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ہلاک ہونے والی عورت کے اہل خانہ نے سسرال والوں پر گلا گھونٹ کر جان سے مار دینے کا الزام لگایا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details