وینڈر کی طرف سے لاپرواہی برتنے سے نہ صرف ہیلتھ لائسنس کی ابتدائی شرائط کی خلاف ورزی ہوئی ہے بلکہ کئی لوگوں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالا گیا ہے۔
این ڈی ایم سی ایکٹ، 1994کی دفعہ 339 کے التزام کے مطابق میونسپلٹی کونسل نے وینڈر کو یہ بتانے کی ہدایت دی ہے کہ نوٹس جاری ہونے کے دس دنوں کے اندر مذکورہ ہیلتھ لائسنس کی خلاف ورزی کے سبب کیوں نہ اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے یا پھر این ڈی ایم سی ایکٹ کی دفعہ 333کے تحت میونسپل کونسل بغیر کسی مزید نوٹس کے کمپلکس کو سیل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
میونسپلٹی کونسل نے یہ بھی اعلان کیا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جاری کی گئی رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے پر کارروائی کرے گی۔