اردو

urdu

وی آئی ٹی کمپیوٹر شاپ کے ڈائریکٹر گرفتار

By

Published : Jun 18, 2020, 3:30 PM IST

نکسلیوں کے شہری تعلقات کے معاملے میں موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر کانکیر پولیس نے وی آئی ٹی کمپیوٹر شاپ کے ڈائریکٹر ہتیش اگروال کو گرفتار کیا ہے۔

VIT Computer Shop owner Hitesh Agarwal detained on the basis of inputs received from naxal
وی آئی ٹی کمپیوٹر شاپ کے ڈائریکٹر گرفتار

ریاست چھتیس گڑھ کے رائے پور میں کانکیر پولیس نے للیتا چوک پر واقع وی آئی ٹی کمپیوٹر شاپ پر چھاپہ مار کر دکان کے ڈائریکٹر ہتیش اگروال کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے نکسلیوں کو بغیر کسی بل کے واکی ٹاکی، کمپیوٹر اور بہت سارے الیکٹرانک اشیاء کی فراہمی کے الزام میں ملزم ہیتش اگروال کو گرفتار کیا ہے۔

فی الحال پولیس کاروباری شخص ہتیش اگروال کو اپنے ساتھ کانکیر لے گئی ہے جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نکسلیوں کے شہری تعلقات کے معاملے میں گزشتہ دنوں کچھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا جن سے تحقیق و تفتیش کے بعد کچھ انکشافات کی بنیاد پر کانکیر پولیس نے وی آئی ٹی کمپیوٹر شاپ پر چھاپہ مارا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details