اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

ڈانس بار کے خلاف پھرممبئی پولیس متحرک

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ڈانس باروں کے خلاف پولیس کارروائی نے کھلبلی مچا دی، سپرکاپ شیودیپ لانڈے کی نگرانی میں دھراوی علاقے کے ڈسکوری بار میں اس وقت چھاپے ماری کی گئی، جب یہاں شراب کی محفل عروج پر تھی۔

ڈانس بار کےخلاف ممبئی پولیس پھر سے متحرک

By

Published : May 14, 2019, 5:54 PM IST

پولیس کی چھاپے ماری کے بعد ڈانس بار میں تہلکہ مچ گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 19 لوگوں کو گرفتار کیا اور وہاں سے نقدی بھی برآمد کی ہے۔اس گرفتاری میں 8 بار گرل کو بھی فحش رقص کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈانس بار کے خلاف ممبئی پولیس پھر سے متحرک

لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ اس کارروائی کے بعد پولیس نے ڈانس بار کے جس ملزم مالک کو مفرور ملزم بتایا وہ خود دھاراوی پولیس تھانے افسران کے ساتھ شانہ بشانہ مسکراتے نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کی اس کارروائی کے بعد پھر ایک بار لاپرواہ افسران پر مصیبت کے بادل منڈلانے لگے ہیں کیونکہ ممبئی کے نئے پولیس کمشنر نے اب ڈانس بار پر ہو رہی کارروائی کے بعد علاقے کے افسروں کے خلاف ٹرانسفر کی خانہ پوری نہ کرتے ہوئے سیدھے انھیں معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے پہلے بھی ممبئی کے چند علاقوں میں اسی طرح کی ہوئی کارروائی کے بعد ایک سینئر پی آئی کو معطل کر دیا گیا تھا، وہیں دوسری طرف اس علاقے کے زونل ڈی سی وکرم دیشمانے کو لیکر پھر ایک بار یہ کارروائی موضوع بحث ہے۔

کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے بھی اس طرح کی کارروائی کرنے والے افسر کو کارروئی کرنے کے جرم میں طمانچہ رسید کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details