اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

ارریہ میں ممنوعہ کف سیرپ کی ہزاروں بوتلیں ضبط - ارریہ کی خبریں

ارریہ شہر میں ممنوعہ ادویات کے فروخت ہونے کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے، پولس ڈال ڈال چل رہی ہے تو اسمگلر پات پات چل رہے ہیں۔

image
image

By

Published : Jan 9, 2021, 2:23 PM IST

بہار کے ضلع ارریہ کے ایس ڈی پی او پشکر کمار کی قیادت میں مختلف چوک چوراہوں پر چلائی گئی چھاپہ ماری مہم کے تحت کوڈن کف سیرپ کی 1189 بوتلوں کے ساتھ تین اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حالانکہ پولیس محکمہ کی جانب سے وقفے وقفے سے شہر میں چھاپہ ماری کارروئی کے دوران ممنوعہ کف سیرپ کی بوتلیں ضبط کی جاتی ہیں۔

لیکن اس کے باوجود شہر کے اسمگلرز کا حوصلہ اس قدر بلند ہے کہ وہ آئے دن بنا کسی خوف کے ان ادویات کو فروخت کررہے ہیں جبکہ ریاستی حکومت نے اس طرح کے کف سیرپ پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہوئی ہے۔

ممنوعہ کف سیرپ کی بوتلیں ضبط

پولیس کی چھاپہ ماری کارروائی کے دوران بھگت ٹولہ کا باشندہ محمد منا ،اسلام نگر کا باشندہ محمد جہانگیر اور اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد افروز عالم کے گھر سے کف سیرپ کی 1،189 بوتل برآمد کی ہیں۔

جس وقت چھاپہ ماری کی گئی اس وقت تینوں ملزمین اپنے گھروں میں تھے لیکن کارروائی ہوتے ہی ان لوگوں نے بھاگنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

حالانکہ محکمہ اکسائز کی جانب سے لاکھوں روپے کے منشیات کو مسلسل ضائع کرنے کا کام کیا جا رہا ہے، اس کے روک تھام کے لئے بھی پولیس لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہے لیکن پولیس کی سختی کے بعد بھی شہر میں اتنے بڑی مقدار میں یہ ادویات کیسے پہنچ رہی ہے یہ سوال حیران کرنے دینے والا ہے۔

شہر کے گلی گلی میں بھی چھوٹے موٹے دکاندار کف سیرپ فروخت کررہے ہیں اور تو اس کی ہوم ڈیلیوری بھی دی جانے لگی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details