اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

گزشتہ آٹھ ماہ سے شادی شدہ خاتون گمشدہ - گیا کرائم نیوز

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک شادی شدہ خاتون گزشتہ آٹھ ماہ سے گمشدہ ہے۔

گزشتہ آٹھ ماہ سے شادی شدہ خاتون گمشدہ

By

Published : Nov 19, 2019, 12:58 PM IST

گمشدہ خاتون کے اہلِ خانہ نے سسرال والوں پر جان سے مارنے کا الزام لگایا ہے۔

گزشتہ آٹھ ماہ سے شادی شدہ خاتون گمشدہ

گیاضلع کے کھرکھورا کے رہنے والے مہیندر پرساد کی بیٹی گزشتہ آٹھ ماہ سے لاپتہ ہے ۔

اہلِ خانہ نے اس کی شکایت سول لائن تھانہ میں درج کرائی ہے۔

مہیندر پرساد کی بیٹی شوبھا کماری کی شادی گیا شہر کے کوئری باری محلہ کے باشندہ انیل کمار سے گیارہ سال قبل ہوئی تھی۔

شوبھا اپنے سسرال میں رہتی تھی اور اس کی ایک بچی بھی ہے ۔

گزشتہ 17 اپریل سے وہ اپنے گھرسے غائب بتائی جا رہی ہے۔

گھروالوں نے کسی انہونی کے خدشے کااظہار کیا ہے۔

گھروالوں نے پولیس کی تفتیش پر بھی سوال کھڑے کرتے ہوئے عدم اطمینان کااظہار کیا ہے ۔

شوبھاکماری کے والد مہیندر پرساد نے بتایا کہ داماد نے آٹھ ماہ قبل شوبھا کو کلکتہ دوائی لانے جانے کی خبر دیا تھا ۔ لیکن آج تک اسکا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ وہ کہاں ہے ؟

جب کہ شوبھا کے بھائی نے بتایا کہ اس کی بہن کوسسرال میں اذیت دی جاتی تھی ۔ پولیس اگر سسرال والوں سے پوچھ تاچھ کرتی تو حقیقت کاپتہ چلتا ہے۔پہلے تھانہ نے ایف آئی آردرج کرنے سے منع کردیا تھا بعد میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی ہدایت پرایف آئی آردرج کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details