عدالت نے قاتل کو عمر قید کی سزا سنائی
ریاست بہار کے ضلع سیوان کی سیشن عدالت نے قتل کے معاملے میں آج ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنائی ۔
عدالت نے قاتل کو عمر قید کی سزا سنائی
ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج چہارم رام نارائن رام نے یہاں معاملے کی سماعت کے بعد محمد اقبال عرف ڈبلیو کے قتل کے الزام میں صدام حسین کو یہ سزا سنائی ہے ۔
عدالت نے ملزم پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔
الزام کے مطابق ملزم نے آپسی تنازعہ کو لیکر 04 فروری 2015 کو ضلع کے بھگوان ہاٹ تھانہ علاقہ کے پنیا ڈیہہ گاﺅں کے باشندہ محمد اقبال عرف ڈبلیو کا تیز دھار دار اسلحہ سے گلا ریت کر قتل کر دیا تھا۔